پشاور ، فقیر آباد میں واقع قبرستان کے قریب 3 لاشیں برآمد


پشاور(صباح نیوز) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں واقع قبرستان کے قریب سے تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں واقع  قبرستان کے قریب سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تینوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ، لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ، جہاں ایک لاش کی شناخت باجوڑ کے رہائشی کے طور پر ہوئی جبکہ باقی دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔