پشاور ہائی کورٹ نے 9 سول ججز کے تبادلے کردیئے، اعلامیہ جاری


پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے 9 سول ججز کے تبادلے کردئیے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔سینئر سول جج شہزاد علی کو نوشہرہ سے مہمند ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، اسی طرح سول جج سمیع اللہ اورکزئی سے خیبر ٹرانسفر کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سول جج ثنا افضل بطور ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل تعینات کر دی گئیں۔