راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے انفرادی کردار کو سراہتا ہے۔ افغانستان سے متعلق او آئی سی اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔او آئی سی اجلاس افغانیوں کیلئے عالمی کاوشوں کو مربوط بنانے میں معاون ہوگا۔