اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی۔
وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور واقعے میں زخمی ہونے والے شبلی فراز کے ڈرائیور اور گارڈ کی جلدصحتیابی کے لئے دعا کی۔