مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا سکتے ہیں،حزب اللہ


بیروت (صباح نیوز)لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات پورے خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا سکتے ہیں۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے بیان میںکہا کہ مسجد الاقصیٰ کو نشانہ بنانے اور ہمارے مقدسات کو مجروح کرنے کی اسرائیلی کوشش خطے کو بھڑکا دے گی،  اسرائیلیوں کو معلوم ہو جانا چاہئے کہ مسجد اقصیٰ تنہا نہیں اور اس کے پیچھے کروڑوں مسلمان ہیں جو اس کے لئے خون بہانے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی قابض ریاست نے اعلان کیا ان حملوں میں چار آبادکار زخمی ہوگئے ہیں۔