لاہور(صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اخترشبیرنے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس کوارسال کردی ۔
عدالت نے ریماکس میں کہا کہ اسطرح کے کیسزجسٹس ساجد محمود پہلے سن چکے ہیں،عدالت نے نوٹ میں کہا مناسب ہے اس درخواست پر بھی وہی جج سماعت کریں۔
جسٹس مزمل اخترشبیرنے شہری محمد جنید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔