کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں باچاخان چوک کے قریب بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے معروف علاقے باچاخان چوک کے قریب قندہاری بازار میں موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا ۔
زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایاگیا
دھماکہ سے قریبی دوکانوں اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کے باعث شہر میں سخت خوف وہراس پھیل گیا بازار اور مارکیٹیں بند ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے فوری طور پر کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔