کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقہ شیر شاہ پراچہ چوک میں دھماکے کے نتیجہ میں 8افرادجاں بحق اور9 زخمی ہو گئے ۔
دھماکے کے نتیجہ میں نجی بینک کی عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے نتیجہ میں متعدد گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ فوری طور پر دھماکہ کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا تاہم بم ڈسپوزل حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا دھماکہ گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا یا بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4کی حالت تشویشاک بتائی جاتی ہے۔