سری نگر(کے پی آئی) جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے رہنماؤ ں نے پارٹی کی سربراہ محترمہ فریدہ بہن جی کے والد محمد یوسف بیگ کو ان کے 31 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے اپنے اس عز م کااعادہ کیا ہے کہ شداکا مشن منز ل کے حصول تک ہر قمیت پر جاری رکھا جائے گا ،شہداکی لازوال قربانیوں کے باعث کشمیری جلد بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کریں گے ،
کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنمااور جموں کشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن کے والد محمد یوسف بیگ کو ظالم بھارتی فوج نے 23 نارچ1992 کو شہید کیا تھا ،اس سے قبل قابض فوجیوں نے اسی روز فریدہ بہن جی کے آبائی گھر الائچی باغ سرینگر میں چھاپہ مارا تھا اور کشمیری نوجوانوں جاوید احمد شالہ اور محمد صادق صوفی کو گرفتار کرکے دوران حراست لاپتہ کردیا تھا ،اس کے بعد موقع پر ہی فریدہ بہن جی کے والدمحمد یوسف بیگ کو شہیدکردیا گیا تھا ،
حریت کانفرنس کی سینئر رہنمافریدہ بہن نے اپنے والدمحمد یوسف بیگ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے جدوجہد آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ،کوئی اپنا لخت جگراس تحریک پر قربان کررہا ہے ،کسی کا باپ،کسی کا سہاگ ،کسی کا بیٹا ،کسی کاعزیز قربان ہورہا ہے ، یعنی کشمیری اس جدوجہد میں اپنے لہو سے ایک نئی اور مثالی تاریخ رقم کررہے ہیں ، فریدہ بہن جی نے کہا کہ شہداکا یہ لہو اور قربانیاں ہماری تحریک کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور ان قربانیوں کی وجہ سے آج ہماری جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ،
عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں رائے عامہ ہموار ہورہی ہے اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب شہداکا لہو رنگ لاکر کشمیر ی بھارت کے غاصبانہ تسلظ سے آزادی حاصل کریں گے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود شہداکامشن ہرصورت جاری رہے گا اور کسی کوبھی ان قربانیوں سے کسی قسم کی سودابازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے دیگر رہنماوں نے بھی پارٹی سربراہ کے والد محمدیوسف بیگ کو ان کے یوم شہادت پر خرا ج عقیدت پیش کیا ہے ،
پارٹی کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون نے شہید محمد یوسف بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداکے وارث ہیں اور شداکا مشن منزل کے حصول تک جاری رہے گا اور اس میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کشمیر کے قبرستان شہداسے بھرے پڑے ہیں اور شہداکی یہ قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور کشمیر ی اپنے مشن میں کامیاب ہوکر بھارت سے آزادی حاصل کریں گے ، پارٹی کے دیگر رہنماوں پرنس سلیم ،معراج الدین ذرگر ، منظور احمد ڈار، واحد الزمان، فاروق احمد،شکیل احمد خان ، شیخ ہلال،محمد لطیف بٹ ،سید تنویر ، غلام محی الدین ،ریاض احمد شیخ ،نصیر احمد خان ،
محمدبلال بٹ اور دیگر نے بھی پارٹی کی سربراہ فریدہ بہن جی کے والد شہید محمد یوسف بیگ کو ان کے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت شہداکی قربانیوں کی وجہ سے آج تک کشمیریو ں کی جدوجہد کو دبانے کے لئے اپنے تمام عزائم اور حربوں میں ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بھارت کو کشمیرسے اپنی افواج نکال کر کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت دینا ہوگا جس کا وعدہ اس نے خود اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کررکھا ہے ، ماس موومنٹ کے رہنماوں نے دیگر کشمیری شداہکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارت سے آزادی حاصل کرکے ہی دم لیں گے ۔