حافظ نعیم الرحمن  کی گلستان جوہر میں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر شر پسندوں کے تشدد کی مذمت


کراچی (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر و انچارج میڈیاسیل ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کوریج کرنے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہادت بلوچ پر شر پسند عناصر کے تشدد اور DSNGکی توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے

ان کامذمتی بیان میں مزید کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے ، حکومت زخمی ہونے والے صحافی کا مکمل علاج کروائے اور نقصان کا ازالہ کرے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ۔حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے