لندن میں گھر سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں برآمد


لندن(صباح نیوز)لندن میں ایک گھر سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کے علاقے میفیلڈ روڈ سے گزشتہ روز ایک گھر سے تین لاشیں ملیں جن میں دو بچے اور 47 سالہ خاتون شامل ہیں، تینوں کی موت کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بچے خاتون کے بیٹے ہیں جن کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں، مرنے والوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جائیگا۔

میٹروپولیٹن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن میں ہونے والی تینوں اموات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پولیس کو اس حوالے سے 9 مارچ کی صبح تقریبا 12 بجے ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر میں تین لاشیں موجود تھیں۔