گوادر میں احتجاج ملک میں نیا باب ہے،شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر میں جاری احتجاج ملک میں نیا باب ہے۔

ٹوئٹرپربیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق کے لئے گوادر میں عوام کی جدوجہد اہم موڑ ہے۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ حکومت سے گوادر کے عوام کے مسائل سننے اورفوری طورپرمسائل حل کرے۔