برلن ،اسلام آباد(صبا ح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کویتی ہم منصب سلیم عبداللہ الجابر الثانی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے معیشت سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات کے ساٹھ برس مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری تقریبات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ تین روزہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ مختلف تقاریب میں شرکت سمیت عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرینگے۔