نیو یارک پراپرٹی کیس’ زرداری کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع


اسلام آباد(صباح نیوز) نیو یارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر عبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع مل گئی ۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے بطور ڈیوٹی جج سابق صدر آصف علی زرداری کی نیو یارک پراپرٹی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپرجبکہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔