عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا، شازیہ مری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے۔یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپکے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوںعمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا۔جس نے کبھی اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو اسے عوام کی کیا فکر ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار شازیہ مری نے  ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی۔آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم ایف کا راج ہے۔ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گاشازیہ مری ۔آج ملک میں مافیا کا راج ہے اور انکے سرپرست ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم جناب عمران احمد نیازی۔ انشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرینگے اور بلاول بھٹو اگلے وزریرِاعظم ہونگے۔عوام کو رولانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا۔گوادر کے ماہی گیر ہوں، یا زراعت سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور کسان، آج کوئی خوش نہیں۔ پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری جیسے جرات مند لیڈر کی ضرورت ہے۔