صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کرگئے


کوئٹہ (صباح نیوز)معروف بلوچ لوک گلوکار محمد بشیر بلوچ انتقال کرگئے۔

بلوچی سمیت مختلف زبانوں میں لوک گیت گانے والے محمد بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار کے بیٹے محمد رضا نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔