سری نگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں پیر کے روزضلع سرینگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسزاور پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے رنگریٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
قابض حکام نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا اور انٹرنیٹ موبائل سروس معطل کر دی۔