برمنگھم (صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیاجائے۔
تحریک کشمیربرطانیہ کے زیرا ہتمام اقوام متحدہ عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہیم کیانی نے کہاہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند اور کشمیریوں کوحق خودارادیت فراہم کرے ،اقوام متحدہ یوم انسانی حقوق کا عالمی دن منارہی ہے مگر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے مستقل ممبر امریکہ نے ہندوستان کو ڈیموکریسی کانفر نس میں مدعوکرکے عالمی انسانی حقوق کے دن پر سوالیہ نشان لگادیا،عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں،ایک ملین بھارتی فوج نے کشمیرکو کھلی جیل میں تبدیل کرکے سوا کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا جو پوری انسانیت کے لیے چیلنج ہے
کشمیرکانفرنس سے تحریک کشمیریورپ کے صدرمحمد غالب ،تحریک کشمیرکے سینئر رہنما خواجہ سلیمان ،فلسطین سالیڈیٹی اسٹاپ وار کولیشن ے صدر نعیم خان،سٹوورڈ راچر ڈسن،شائستہ صفی،مروان درویش،ڈاکٹر خرم بشر،قمرعباس سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا
،کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہیم کیانی نے کہاکہ تہذیب یافتہ دنیامیںمودی کھلے علان کے ساتھ انسانوں کو قتل کررہاہے مگر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کی قابض افوام مزید شہ پاکر مظالم ڈھارہی ہیں،کشمیری اقوام متحدہ کی چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے لیے لڑرہے ہیں
تحریک کشمیریورپ کے صد رمحمد غالب نے کہاکہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں،ہندوستان اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیرمیں غیر ریاستی ہندووں کو لاکر بسارہاہے تاکہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے ،ہندوستان کا یہ اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف وزری ہے
کانفرنس سے مقررین نے مشترکہ طورپر کہاکہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی بند کی جائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کو حق فراہم کیا جائے کشمیریوں کو حق دیاجائے کہ وہ رائے شماری سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔