لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ایئر ایمبولینس سروس سے مریضوں کو ریسکیو کی سہولت میسر ہو گی۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 22-2021 میں شامل کر لیا گیا، کابینہ کمیٹی نے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایئر ریسکیوسروس کے لیے 1 ارب 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایئرایمبولینس سروس سے صوبے کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہو گی،ایئر ایمبولینس سروس سے مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی اور قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، انشا اللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا، منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا، پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔