وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کانوٹس لے لیا،کس شخصیت سے بات کرنے جا رہے  ہیں،عمران خان نے بتا دیا



اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات اوراحتجاج کا نوٹس لے لیا۔

گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا  کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ، ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے اور اس معاملے پر وزیراعلی بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔