لاہور(صباح نیوز) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 پر دستخط کرد ئیے، آرڈیننس پردستخط کے بعد نئے نظام کے نفاذ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
اس موقع پرگورنر چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کاوعدہ پورا کر رہے ہیں۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بااختیاربلدیاتی اداریوزیراعظم کاخواب ہے جو پوراہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے میئرزکاانتخاب براہ راست ووٹ سے کرینگے، میئرزکواداروں کی سربراہی نئے نظام کے تحت منتقل کردی ہے۔
خیال رہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے ، جس میں میٹروپولٹین کیمیئرز،ڈسٹرکٹ میئرزکوبراہ راست عوام منتخب کریں گے۔پنجاب میں11میٹروپولٹین کارپوریشنز جبکہ لاہورمیں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی ، اس کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا