سرکاری ملازمین نے عدالتوں کا رخ کیوں کیا ؟


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں ناانصافی اور قواعد کی خلاف وزری کے خلاف ملازمین کی جانب سے عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔
وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف سال 2020 – 21میں 756 نے مقدمات دائر کئے گئے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ ، اسلام آباد و چاروں ہائی کورٹس اور فیڈرل سروس ٹربیونل میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف 30جون 2021 تک زیر ساعت مقدمات کی تعداد 1625 ہے ۔سروس کیڈرافسران نے سپریم کورٹ میں 30جون 2021 تک 4 5 نئے مقدمات دائر کئے اور مجموعی طور پر 164 مقدمات زیر ساعت رہے ۔ فیڈرل سروس ٹربیونل اسلام آباد، کراچی ، لاہور میں زیر ساعت مقدمات کی تعداد 412 ہے۔

گزشتہ سال 206 مقدمات دائر کئے گئے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ سال ایکس کیڈر اور سروس کیڈر کے افسران نے 240 نئے مقدمات دائر کئے اور مجموعی طور پر 471 مقدمات زیر سماعت ہیں ۔

لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ سال 138 نے مقدمات دائر کئے گئے اور مجموعی طور پر 302 مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ پشاور ہائی کورٹ میں 53 نئے مقدمات درج کئے گئے اور مجموعی طور پر 79 مقدمات زیر سماعت ہیں ۔
سندھ ہائی کورٹ میں گزشتہ سال 50 نئے مقدمات دائر کئے گئے اور مجموعی طور پر 171 مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں گزشتہ سال 15 نے مقدمے دائر کئے گئے اور مجموعی طور پر 26 مقدمات زیر سماعت ہیں ۔