کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوایا جائے،تحریک کشمیر یورپ


برمنگھم:انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرتحریک کشمیر  یورپ کی آن لائن کانفرنس میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ تنازعہ کشمیر کا فوری حل نکالا جائے ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو  رکوایا جائے۔ انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیر جانے کی اجازت ندی جائے ۔ آن لائن انسانی حقوق کانفرنس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری میاں محمد طیب، تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود شریف، تحریک کشمیر  برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، تحریک کشمیر  ڈنمارک کے صدر عدیل احمد عاصی، تحریک کشمیر  اسپین کے صدر محمد شفیق تبسم،  تحریک کشمیر سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز احمد چوہدری۔ تحریک کشمیر  ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، اور تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے سکریٹری جنرل فاروق بیگ نے بھی خطاب خطاب کیا ۔

اس موقع پر کہا گیا کہ اقوام متحدہ نے  مظلوم اور محکوم کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا عالمی امن کے علمبردار اس ادارے  کے قیام کا مقصد پورا نہیں ہوا کشمیریوں کے ساتھ  کیے گے وعدے اور مسلہ کشمیر 74سال سے التوا میں پڑا ہوا  ہے خطے کا امن مسلہ کشمیرسے وابستہ ہے کشمیر اپنے حق خودارادیت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں  مظلوم کشمیری  عوام بھارت کی دہشتگردہ فوج  کا نشانہ بن رہے  عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کے ناپا عزائم کو تقویت مل رہی ہے جیلوں میں بند حریت قیادت  زندگیوں کو شدید خطرہ ہے  خطے میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیاں مسلہ کشمیر فلش پوائنٹ ہے  اور بھارت جس طرح انسانی کی پامالیاں کر رہا دنیا کو اس کا  سختی سے نوٹس لینا چاہئے عالمی انسانی حقوق اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر داخل ہونے اجازت دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے عالمی یوم انسانی حقوق  کے موقع پر  تحریک کشمیر  یورپ کے زیر اہتمام زوم پر آن لائن یومین رائٹس  کانفرنس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری میاں محمد طیب، تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود شریف، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، ڈنمارک کے صدر عدیل احمد عاصی، اسپین کے صدر محمد شفیق تبسم، سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز احمد چوہدری۔ ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی۔

تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے سکریٹری جنرل فاروق بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا صرف ایک ہی مطالبہ کہ قوام متحدہ اور بھارت نے کشمیریوں کے جو وعدے کر رکھے ہیں ان پر عمل درآمد کیا  کشمیریوں کی جدوجہد حق اور انصاف پر مبنی ہے  بھارت فوجی قوت کے بل بوتے پر  کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کرسکتا خطے   کا امن مسلہ کشمیر سے وابستہ ہے بھارت کو مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کرئے اور عالمی برادری بھارت پر سیاسی، سفارتی  اور اقتصادی دباؤ ڈالے وہ مسلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات  کے مظابق حل کرئے کانفرنس سے تحریک کشمیر یورپ  سوئٹز لیند کے جنرل سکریٹری یامین سید، نائب صدر خادم حسین، اٹلی کے جنرل سکریٹری جمشید چیمہ،رفاقت علی،چوہدری بابر وڑائچ۔ ریاض گھمن، خالد محمود بٹ اور دیگر رہنماؤں  نے بھی خطاب کیا

حکومت پاکستان  کی کشمیر پالیسی اور مسلسل خاموشی پر  گہری تشویش کا اظہار کیا  گیا  کشمیری پاکستان سے جو توقعات وابستہ رکھتے ہیں ان پورا اترا جائے کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں مظلوم کشمیریوں کو بھارت کی  درندہ صفت  فوج کے حوالے نہ کیا جائے پاکستان ایک فریق اور وکیل  کی حثیت سے اپنا کردار ادا کرئے۔