کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں جو تعمیرات ہورہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں ، لیاری میں عمارت گرنے سے 40افراد کی جان گئی، دہلی کالونی میں65گزجگہ پر آٹھ منزلہ عمارتیں کھڑی ہیں۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سول انجینئر کے ذریعہ عمارات کا معائنہ کروانے اور سرٹیفیکیٹ طلب کرنے کے حوالہ سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ جب سول انجینئر تعمیرات کی اجازت دیتے ہیں تو کیا ان کی جانب سے جاری لائسنس اور ڈگری پر تعمیرات کی اجازت دے سکتے ہیں۔ عدالت نے خطرناک اور بے ہنگم طریقہ سے عمارات کی تعمیر پر برہمی کااظہار کیا۔
عدالت نے قراردیا کہ یہ اہم ایشوہے، متعلقہ حکام 18دسمبر کو تیاری کرکے آئیں ، دو منزلہ نقشے پر پانچ منزلہ عمارت بن جاتی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔