اسلا م آباد(صباح نیوز) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ و امن و ثقافت نتظیم کی چیر پرسن مشعال حسین ملک کو پارلیمنٹرین کمیشن فار ہیومن رائٹس کی جانب سے کشمیر کی مضبوط آواز بننے پر ایوارڈ سے نوازا گیا،انہیں یہ ایوارڈ آج جمعہ کو منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک تقریب میں دیا گیا ،اس موقع پر مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کے دوران ایوارڈ دینے پر پارلیمنٹیرین کمیشن فار ہیومن رائٹس کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی کھلی جیل ہے۔کشمیریوں اپنے خطے میں بھی قید ہیں۔
مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے 22939 خواتین کو بیوہ جبکہ 107855 سے زائد بچے یتیم کیے،دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،اس سے قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پن راوت کا اختتام پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہئے۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق کشمیری مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا اختتام پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہئے، بپن راوت کہتے تھے کشمیریوں کی میت نہیں دیں گے لیکن آج ان کی اپنی لاش کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ ہورہا ہے، دنیا یاد رکھے مظلوموں کی آہیں آسمان تک جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جنت نظیر کشمیر کو دوزخ بنا دیا ہے، بھارتی فوجی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہیں لیکن دنیا اندھی گونگی بہری ہے جو بھارت سے گھبراتی ہے جب کہ کشمیر کے پاس اپنے دفاع کے لئے فوج نہیں ہے،انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام میں حالیہ اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ ریاست میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے،