ای سی سی نے درآمدی یوریا 2340 روپے فی بوری ڈیلر پرائس مقرر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(صباح نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے درآمدی یوریا 2340 روپے فی بوری ڈیلر پرائس مقرر کرنے اور  ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کیلئے 8 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں درآمدی یوریا 2340 روپے فی بوری ڈیلر پرائس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کیلئے 8 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی گئی ۔  اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3  آر ایل این جی پلانٹس کی گیس سپلائی کے معاہدوں کی منظوری اور وزارت ہاوسنگ کی 50 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی گئی ۔