برمنگھم (صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ اور یورپ کے صدور راجہ فہیم کیانی اور محمد غالب نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر تحریک کشمیرپورے یورپ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے گی،ہندوستان گزشتہ 74برس سے ڈیڑھ کروڑ انسانوں کو غلام بنائے ہوئے ہے،ان کے ساتھ جانوروں سے بھی برا سلوک کررہاہے 15لاکھ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے
ان خیالات کااظہارانھوں نے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ کل برمنگھم میں کانفرنس کانفرس کا انعقاد ہوگا،کانفرنس میں قائدین انسانی حقوق کے ذمہ داران اور دیگر شہری شریک ہوںگے
انھوں نے کہاکہ ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے عالمی اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان شہ پا کر مزید مظالم ڈھارہاہے،انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،