اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کا سروے ہو یا کوئی اور سروے طویل عرصے بعد سیاسی حکومت کے بارے میں اعتمادظاہرہوا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر پر مشتمل نہیں،عوام کو وزیر اعظم کی ذات پر اعتماد ہے کہ وہ ذاتی مفادات کے لئے کوئی کام نہیں کرے گا 89% لوگ کورونا پر حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سند ھ حکومت نے وفاقی حکومت کی ہر ممکن کوشش کے باوجود اپنے شہریوں کو ہیلتھ انشورنس اور راشن سبسڈی دینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے سندھ کے شہری ان انتہائی ضروری منصوبوں میں شمولیت سے تا حال محروم ہیں۔