مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید4 اموات


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید4 اموات کے بعد کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4487تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 47ہزار 917ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 132افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 38ہزار 47ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 132افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 29جبکہ کشمیر میں 103افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 103افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر میں متاثر ہونے والے 103افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 32،بارہمولہ میں 19، بڈگام میں 25، پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 8، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 6 ، کولگام میں 1 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 12ہزار 633تک پہنچ گئی ہے۔ وادی میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے ہیں۔  جموں میں کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ فوت ہونے والے افراد میںجموں میں ایک جبکہ ایک ادھمپور سے تعلق رکھتا ہے۔