بہاول پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، خواجہ سرا قتل


بہاول پور (صباح نیوز) بہاول پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بہاول پور کے محلہ اندرونِ احمد پوری گیٹ میں پیش آیا جہاں خواجہ سرا کی ہلاکت کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔بہاول پور پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب خواجہ سرا کے قتل کے خلاف بہاول وکٹوریہ اسپتال کے سامنے خواجہ سراوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔