رات کمال کرنے والوں نے کمال کر دیا،مونس الٰہی


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی ورزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ رات کو کمال کرنے والوں نے کمال کر دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیرِ اعلیٰ پرویز الٰہی کو کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لو۔

مونس الٰہی نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کروانا تھا، مگر اپنی گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھی ہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما نے سوالیہ انداز میں یہ بھی کہا ہے کہ اب دوبارہ ہوٹل میں ککڑی کو منتخب کروائیں گے؟۔