آصف زرداری سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات،ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


لاہور(صباح نیوز)آصف زرداری سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات،ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہائوس لاہور پہنچے۔

ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی، جس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ چوہدری سالک حسین اور شافع حسین بھی موجود تھے۔