ہندوستان مجبور ہوکر کشمیر چھو ڑد ے گا، عبدالرشید ترابی


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر دنیا کو خوف ناک جنگ کی طرف دھکیل رہاہے،دو ایٹمی طاقتوںکے درمیان جنگ محدود نہیں ہوگی ،دنیا کے کروڑوں لوگ اس جنگ کی لپیٹ میں ہوںگے،اسلامی ممالک کشمیریوںاور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تویہ دیرینہ مسائل چند ہفتوں میں حل ہوسکتے ہیں،نریندرموودی مقبوضہ کشمیرمیںمسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے کوئی پوچھنے والاہی نہیں ہے،اگست 2019کے ظالمانہ اقدامات سے کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی سازش کررہاہے نصاب میں توہین آمیز لوازمہ شامل کر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات سے کھیل رہاہے ۔

ان خیالات کا اظہارانھوںنے ایران کے دارلحکومت تہران میںسپورٹ کشمیرانٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جائز جدوجہد کررہے ہیں،کشمیریوںکوحق دینے کا عہد خود ہندوستان کی قیادت اقوام متحدہ میں کرچکی ہے ،اپنے عہد سے انحراف اور مقبوضہ کشمیرمیں حق مانگنے کی پاداش میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر عالمی برادری مداخلت کرے ۔

انھوںنے کہاکہ ترکی اور ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کشمیریوں کی ترجمانی کررہے ہیں مگر ہندوستان پر اتنا دباوڈالا جائے تاکہ وہ کشمیرسے اپنی افواج کا نخلاء کرے ،انھوںنے کہاکہ ہندوستان کے معیشت کا انحصار اسلامی ممالک کے اوپر ہے اسلامی ممالک کھل کر کردار ادا کریںتو ہندوستان مجبور ہوکر کشمیر چھو ڑد ے گا،انھوںنے کہاکہ مودی کی چیرہ دستیوںسے ہندوستان کے اندرکوئی بھی اقلیت محفوظ نہیںہے۔شہر ت کے قانون کی آڑ میں 32لاکھ مسلمانوں کوشہرت سے محروم کردیاگیاہے،ہندوستان کے اندر سے انتہاپسند ہندووںکو کشمیرمیں لاکر بسیایا جارہاہے،یہ گھنائونے اقدامات پوری انسانیت کے لیے چیلنج ہیں۔