مقبوضہ کشمیر:کرونا وائرس سے مزید  دو  شہری چل بسے


 سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائر س سے مزید  دو  شہری جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کروناوائرس سے مرنے والوں کی  مجموعی تعداد 4483ہوگئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 45ہزار 638ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت مزید 108افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں  کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ  37ہزار 915تک پہنچ گئی ہے۔

 جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 108افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 22جبکہ کشمیر میں 86افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 86افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر میں متاثر ہونے والے 86افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 40، بارہمولہ میں 11، بڈگام میں 4، پلوامہ میں 9، کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں 2، گاندربل میں 7، کولگام میں 1 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

جموں کے ادھمپور، سانبہ، کشتواڑم رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 22افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔