ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا


اسلام آباد(صباح نیوز)ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی)پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔

اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پاکستان میں تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کیلئے استعمال ہوگی۔   پنجاب میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے نظام کو بہتر بنانے پر خرچ ہو گی۔ صوبہ پنجاب میں معاشی شعبے کی ترقی کیلئے ہنرمند افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے رقم خرچ ہوگی۔

اے ڈی بی کے مطابق اس رقم سے پنجاب میں ووکیشنل تعلیم کے شعبے میں تربیت دی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ   ٹیکنیکل تربیت سے ہنر مند افراد میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی۔