سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا،سعد رفیق


لاہور(صباح نیوز)وزیرریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھڑی گھڑی چوری کی گھڑیوں کی نت نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں، چوری کی گھڑیاں پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے گھڑیال بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افسوس ! مفت خوری اورٹکے ماری کے عادی مرشد کوئی جائز کاروبار کرلیتے تو ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی، صدقہ و خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے بچ جاتے۔