وفاق کا پنجاب میں گورنر راج کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہائوس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان ہائوس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ۔ ان ہائوس تبدیلی کے لئے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی،

تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلیٰ کا دوبارہ انتخاب ہو گا۔ق لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے۔