اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقادکیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق برانڈ کاسٹنگ کا مقصد تخلیق کاروں پر مشتمل یوٹیوب کی کمیونٹی کو سراہنا اور پلیٹ فارم پر کامیاب ہونے والے برانڈز کو تازہ ترین معلومات، اپ ڈیٹس اور تحریک میں شریک کرنا تھا۔ یوٹیوب نے پاکستان میں اپنے پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کی میزبانی کی ہے۔
اس برانڈ کاسٹنگ کا مقصد تخلیق کاروں پر مشتمل یوٹیوب کی کمیونٹی کو سراہنا اور پلیٹ فارم پر کامیاب ہونے والے برانڈز کو تازہ ترین معلومات، اپ ڈیٹس اور تحریک میں شریک کرنا تھا۔
برانڈ کاسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے اِس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ یہ کس طرح،ایک قابل اعتماد، کثیر ساختی پلیٹ فارم کے ذریعے،پاکستانی تخلیق کاروں کے ایکو سسٹم کی مدد کررہا ہے جو انھیں مقامی اور عالمی کمیونٹیز بنانے کے قابل بنانے کے ساتھ سامعین کی ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔
گوگل اور کنٹارکی ان لاکنگ ڈیجیٹل اِن رورل پاکستان کے عنوان سے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یوٹیوب پاکستان میں آن لائن ویڈیو کا انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24-18 سال کی عمر کے 62فیصد آن لائن پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ ایک ماہ میں کم از کم ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ یوٹیوب دیکھتے ہیں۔
سروے میں،انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں سے 91 فیصد پاکستانیوں کے مطابق یوٹیوب دیکھ کر وہ مثبت محسوس کرتے ہیں جبکہ 78 فیصد انٹرنیٹ یوزرز کے مطابق وہ یوٹیوب اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ اپنے پسندیدہ شوز اور کنٹینٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔