سری نگر:لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے ۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ کے ضلع لیہہ میں صبح دس بجکر پانچ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔