مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے  مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے  مرنے والوں کی  مجموعی تعداد 4479 ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 54ہزار 621ٹیسٹ کئے گئے جن میں 33مسافروں سمیت مزید 181افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 37ہزار 444تک پہنچ گئی  ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 181افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجن میں جموں میں 56اور کشمیر میں 125افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز کرونا سے  مرنے والوں کا تعلق  ایک ضلع سرینگر اور ایک کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے 7علاقوں میں کرونا  پابندیاں لگا دی ہیں ۔ کٹی بگ کنزر، جبلہ اوڑی، پرن پیلا اوڑی، نامبلہ اوڑی، بادام باغ سوپور، پرنگل بونیاراور نورکھا بونیار نامی علاقوں میں عارضی بندشیں عائد کردیں ہیں۔ ان علاقوں کے رہنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو گھر قرنطین کریں