حد بندی کا کام مکمل ہونے کے بعد جموںکشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کیا جائے گا،بھارتی وزیر داخلہ


نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حد بندی کا کام مکمل ہونے کے بعد جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کیا جائے گا ۔

ہفتے کے روزہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ  سے خطاب میں امت شاہ نے کہا کہ پہلے حد بندی، پھر جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  جموں وکشمیر میں  75 سالوں سے آرٹیکل 370   موجود تھا اس کی وجہ سے وہاں امن نہیں تھا؟

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں امن ہے، سیاحت عروج پر ہے،وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں سماجی بہبود کے پروگراموں کے لیے کشمیر کو ترجیح دی جا رہی ہے اور  شہریوں نے اس تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے۔