مظفرآباد( صباح نیوز)محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر سے جاری کردا پریس بریف کے مطابق سیکرٹری صحت عامہ میجرجنرل احسن الطاف نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ” اومی کرون”انتہائی خطرناک ہے،یہ جیسے دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے پاکستان و ریاست آزاد جموں و کشمیر میں بھی اس کے آنے اور کیسسز کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے اور کہا کہ ویکسینیشن ہی بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے۔
ویکسین کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور جن لوگوں کی دوسری خوراک ابھی مکمل نہیں ہوئی انہیں بروقت ٹریس کر کے ویکسین لگائی جائے،اس مقصد کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ میں موجود ویکسینیشن کال سنٹرز کی مدد سے بروقت افراد کو ٹریس کر کے ویکسین کے عمل کو یقینی بنایا جائے.50سال سے زائد عمر کے ایسے افراد جن کوکورونا کا زیادہ خطرہ ہے اور ویکسینیشن کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے، ایسے افراد کوویکسین بوسٹرلگایا جائے۔
ہائی رسک ایریاز میں ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر 1500ـ2000ٹیسٹ کیئے جائیں۔مثبت کیسسز کی کیلئے سیمپلز NIHلیب اسلام آبادبھیجے جائیں۔ائرپورٹ ٹیم بیرونِ ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کا عمل یقینی بنائے۔
ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس ٹیمزکو دوبارہ سے فعال کیا جائے اورضلعی سطح پربھی بیرونِ ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کے ساتھ ساتھ مثبت کیسسز کی کنٹیکٹ ٹریسنگ بھی کی جائے۔لوگوں میں کرونا کی اس نئی قسم ”ممکن اومی کرون ”سے بچاؤ اور ویکسین لگوانے سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے مزید کہا کہ این سی او سی کی ہدایات پر فوری اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے.این سی او سی کے مطابق یہ کہCOVIDـ19 ویکسینیشن کی کوریج کو مزیدبہتر بنانے اور ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک کا وقت گزر جانے کے بعد بھی ویکسین نہیں لگوائی کو ٹریس کرنے کیلئے پروونشیل پروگرام آفسمظفرآباد سمیت بشمول تمام اضلاع میں کالز سنٹرز قائم کیے گے ہیں جو کہ فراہم کردہ ڈیٹا کی مدد سے ان افراد کو فون کالز پرٹریس کریں گے اور ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔
زیادہ سے زیادہ افرادکو بروقت ٹریس کر کے ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے ا ور کال سنٹرز کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر نظامت اعلیٰ صحت عامہ آزاد کشمیر مظفرآباد بھیجی جائے..کورونا کی اس نئی قسم کے خلاف حکومت آزادکشمیر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر نثار انصر ابدالی؛چیف سیکرٹری آزاد کشمیر؛سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر میجرجنرل احسن الطاف نے این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات پر فوری عمل درآمد کے لیے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں