ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک


ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی پر اطلاعات پر آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔