اسلام آباد (صباح نیوز) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہو گئی۔
الیکشن کمیشن میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے درخواست پر سماعت کے دوران بیشتر وقت کراچی کی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو ہوتی رہی۔
حافظ نعیم الرحمان نے ایک موقع پر کہا کہ انتخابات پر امن ماحول میں ہو سکتے ہیں فکر نہ کریں جن سے خطرہ ہوتا تھا اب ان کا زیادہ خطرہ نہیں رہا، ان کا اشارہ ایم کیو ایم کی طرف تھا جس پر سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا ۔