اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے آج سے امیدواروں کے کاغذ ات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی جو18 نومبر تک جاری رہے گی۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 نومبر تھی،اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 3866 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔
ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوئی جو 18 نومبر تک مکمل کی جائے گی جبکہ یکم دسمبر کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی،31دسمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔