صحت کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،فیصل سلطان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ صحت کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈریپ کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)میں بھی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو اعلی معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق بنا رہے ہیں، بڑی خوشی ہوئی ہے لیب کا سٹاف بڑی محنت اور جذبے سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صحت کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔