سراج الحق کی استنبول ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت


لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کئی افراد کے جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی نے  صدر طیب اردوان اور ترکیہ عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اس مشکل میں پاکستانی عوام برادر اسلامی ملک ترکیہ کے ساتھ  کھڑے ہیں ۔ ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ بم دھماکے میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے ۔ ترکیہ کی بہادر قیادت سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں ۔