اومیکرون کی مقبوضہ کشمیر آمد کے پیش نظرجموں میں رات کا کرفیو نافذ


سری نگر:کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی مقبوضہ کشمیر آمد کے پیش نظرجموں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے  جبکہ سری نگر اور جموں میں خصوصی قرنطینہ مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔

کے پی آئی  کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس متاثرین کی تعدا میں کمی آئی ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53ہزار 838ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 24مسافروں سمیت مزید 177افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 37ہزار 263تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر   میںجمعرات کو کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔

جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4477  ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی آمد کے پیش نظر عام لوگ پریشان ہیں۔جموں کے چھ ہوٹلوں کو کووڈ کئیر سینٹر کے تحت مقرر کیا اور ان سینٹروں کا استعمال باہری ملکو ں سے آنے والے مسافروں کو کورنٹین کرنے کے ل ئے کیا جائے گا۔یہاں پر ایسے افراد کی پوری جانچ کرکے ہی انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔