اسلام آباد کی صورتحال نارمل، بغیر کسی وجہ تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنرکاخط


اسلام آباد(صباح نیوز)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال نارمل ہے اس لیے بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔

تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہے، تدریسی عمل کو جاری رکھا جائے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، 8نومبرکو بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔

یاد رہے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں 8نومبر کو چھٹی دی گئی تھی۔