صدر مملکت کا آزادی مارچ میں جاں بحق معظم شہزاد گوندل کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے وزیرِ آباد کنٹینر حملے میں جاں بحق ہونے والے معظم شہزاد گوندل کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ،مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کی،صدر مملکت نے حملہ آور کو پکڑنے والے ابتسام حسن سے بھی فون پر بات کی،

صدر مملکت نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ابتسام حسن کو شاباش دی اور شکریہ بھی ادا کیا۔